Quran with Urdu translation - Surah Al-Bayyinah ayat 6 - البَينَة - Page - Juz 30
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمۡ شَرُّ ٱلۡبَرِيَّةِ ﴾
[البَينَة: 6]
﴿إن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين في نار جهنم خالدين فيها﴾ [البَينَة: 6]
Abul Ala Maududi Ehle kitaab aur mushrikin mein se jin logon ne kufr kiya hai woh yaqeenan jahannam ki aag mein jayenge aur hamesha us mein rahenge, yeh log badh-tareen e khalayek(creation) hain |
Ahmed Ali بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جو منکر ہوئے اہل کتاب اور مشرک ہونگے دوزخ کی آگ میں سدا رہیں اُس میں [۷] وہ لوگ ہیں سب خلق سے بدتر [۸] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک جو اہلِ کتاب اور مشرکین کفر میں مبتلا ہیں وہ جہنم کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے یہی لوگ بدترینِ خلائق ہیں۔ |