Quran with Urdu translation - Surah Al-Bayyinah ayat 8 - البَينَة - Page - Juz 30
﴿جَزَآؤُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَشِيَ رَبَّهُۥ ﴾
[البَينَة: 8]
﴿جزاؤهم عند ربهم جنات عدن تجري من تحتها الأنهار خالدين فيها أبدا﴾ [البَينَة: 8]
Abul Ala Maududi Unki jaza unke Rubb ke yahan dayimi(eternal) qayam ki jannatein hain jinke nichey nehrein beh rahi hongi. Woh unmein hamesha hamesh rahenge. Allah unse razi hua aur woh Allah se razi huey. Yeh kuch hai us shaks ke liye jisne apne Rubb ka khauf kiya ho |
Ahmed Ali ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے کے بہشت ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے الله ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ اس کے لئےہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا |
Mahmood Ul Hassan بدلا اُن کا اُنکے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہں اُنکے نہریں سدا رہیں اُں میں ہمیشہ اللہ اُن سے راضی اور وہ اُس سے راضی [۱۰] یہ ملتا ہے اسکو جو ڈرا اپنے رب سے [۱۱] |
Muhammad Hussain Najafi ان کی جزا ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں (یہ سب کچھ) اس کے لئے ہے جو اپنے پروردگار (کی حکم عدولی) سے ڈرتا ہے۔ |