Quran with Hindustani translation - Surah Yunus ayat 106 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَلَا تَدۡعُ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَۖ فَإِن فَعَلۡتَ فَإِنَّكَ إِذٗا مِّنَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[يُونس: 106]
﴿ولا تدع من دون الله ما لا ينفعك ولا يضرك فإن فعلت﴾ [يُونس: 106]
Muhammad Junagarhi Aur Allah ko chor ker aisi cheez ki ibadat mat kerna jo tujh ko na koi nafa phoncha sakay aur na koi zarrar phoncha sakay. Phir agar aisa kiya to tum iss halat mein zalimon mein say ho jao gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur Allah ko chohd kar aisi cheez ki ibadath math karna jo tujh ko na koi nafa pahoncha sake aur na koi zarar8 pahoncha sake, phir agar aisa kiya to, tum us haalath mein zalimo mein se ho jaoge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر پہنچائے تجھے اللہ تعالٰ کوئی تکلیف تو نہیں کوئی دور کرنے والا اسے بجز اس کے اور اگر ارادہ فرمائے تیرے لیے کسی بھلائی کا تو کوئی رد کرنے والا نہیں اس کے فضل کو ۔ سرفراز فرماتا ہے اپنے فضل و کرم سے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں سے ۔ اور وہی بہت مغفرت فرمانیوالا ہمیشہ رحم کرنیوالا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہ حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے امت کو دیا جارہا ہے:) اور نہ اللہ کے سوا ان (بتوں) کی عبادت کریں جو نہ تمہیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں، پھر اگر تم نے ایسا کیا تو بیشک تم اس وقت ظالموں میں سے ہو جاؤ گے |
Muhammad Taqi Usmani اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی ایسے (من گھڑت معبود) کو نہ پکارنا جو تمہیں نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے، نہ کوئی نقصان۔ پھر بھی اگر تم (بفرض محال) ایسا کر بیٹھے تو تمہارا شمار بھی ظالموں میں ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور خدا کے علاوہ کسی ایسے کو آواز نہ دیں جو نہ فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان ورنہ ایسا کریں گے تو آپ کا شمار بھی ظالمین میں ہوجائے گا |