Quran with Hindustani translation - Surah Ibrahim ayat 41 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿رَبَّنَا ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ يَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡحِسَابُ ﴾
[إبراهِيم: 41]
﴿ربنا اغفر لي ولوالدي وللمؤمنين يوم يقوم الحساب﴾ [إبراهِيم: 41]
Muhammad Junagarhi Aey humaray perwerdigar! Mujhay bakhsh dey aur meray maa baap ko bhi bakhsh aur digar momino ko bhi bakhsh jiss din hisab honey lagay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye hamare parvardigaar! mujhe baqsh de aur mere maa baap ko bhi baqsh aur digar momino ko bhi baqsh jis din hisaab hone lage |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تم یہ مت خیال کرو کہ اللہ تعالیٰ بےخبر ہے ان کرتوتوں سے جو یہ ظالم کررہے ہیں وہ تو انھیں صرف ڈھیل دے رہا ہے اس دن کے لیے جب کہ (مارے خوف کے) کھلی کی کھلی رہ جائیں گی آنکھیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے)٭اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگاo٭ (یہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی والد تارخ کی طرف اشارہ ہے، یہ کافر و مشرک نہ تھے بلکہ دینِ حق پر تھے۔ آزر دراصل آپ کا چچا تھا، اس نے آپ علیہ السلام کو آپ علیہ السلام کے والد کی وفات کے بعد پالا تھا، اس لئے اسے عرفاً باپ کہا گیا ہے، وہ مشرک تھا اور آپ کو اس کے لئے دعائے مغفرت سے روک دیا گیا تھا جبکہ یہاں حقیقی والدین کے لئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔ یہ دعا اللہ تعالیٰ کو اس قدر پسند آئی کہ اسے امتِ محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نمازوں میں بھی برقرار رکھ دیا گیا۔ |
Muhammad Taqi Usmani اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی، اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پروردگار مجھے اور میرے والدین کو اور تمام مومنین کو اس دن بخش دینا جس دن حساب قائم ہوگا |