Quran with Hindustani translation - Surah Al-hijr ayat 39 - الحِجر - Page - Juz 14
﴿قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغۡوَيۡتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴾
[الحِجر: 39]
﴿قال رب بما أغويتني لأزينن لهم في الأرض ولأغوينهم أجمعين﴾ [الحِجر: 39]
Muhammad Junagarhi (shetan ney) kaha aey meray rab! Chun kay tu ney mujhay gumraah kiya hai mujhay bhi qasam hai kay mein bhi zamin mein inn kay liye ma’asi ko muzayyan keroon ga aur inn sab ko behkaon ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (shaitaan ne) kaha ke aye mere rab! chu ke tu ne mujhe gumrah kiya hai mujhe bhi qasam hai ke main bhi zameen mein un ke liye mu-aasi4 ko muzayyan5 karonga aur un sab ko behkaaonga bhi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ بولا اے رَب! اس وجہ سے کہ تو نے مجھے بھٹکا دیا ہے۔ میں (برے کاموں کو) ضرور خوشنما بنا دوں گا ان کے لیے زمین میں اور میں ضرور گمراہ کروں گا ان سب کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri ابلیس نے کہا: اے پروردگار! اس سبب سے جو تو نے مجھے گمراہ کیا میں (بھی) یقیناً ان کے لئے زمین میں (گناہوں اور نافرمانیوں کو) خوب آراستہ و خوش نما بنا دوں گا اور ان سب کو ضرور گمراہ کر کے رہوں گا |
Muhammad Taqi Usmani کہنے لگا : یا رب ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، اس لیے اب میں قسم کھاتا ہوں کہ ان انسانوں کے لیے دنیا میں دلکشی پیدا کروں گا۔ اور ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اس نے کہا کہ پروردگار جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ان بندوں کے لئے زمین میں ساز و سامان آراستہ کروں گا اور سب کو اکٹھا گمراہ کروں گا |