Quran with Urdu translation - Surah Al-hijr ayat 39 - الحِجر - Page - Juz 14
﴿قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغۡوَيۡتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ ﴾
[الحِجر: 39]
﴿قال رب بما أغويتني لأزينن لهم في الأرض ولأغوينهم أجمعين﴾ [الحِجر: 39]
Abul Ala Maududi Woh bola “mere Rubb, jaisa tu nay mujhey behkaya usi tarah ab main zameen mein inke liye dil farebiyan paida karke in sabko behka dunga |
Ahmed Ali کہا اے میرے رب! جیسا تو نے مجھے گمراہ لیا ہے البتہ ضرور ضرور میں زمین میں انہیں ان کے گناہوں کو مرغوب کر کے دکھاؤں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا |
Fateh Muhammad Jalandhry (اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا |
Mahmood Ul Hassan بولا اے رب جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھو دیا میں بھی ان سب کو بہاریں دکھلاؤں گا زمین میں اور راہ سےکھو دوں گا ان سب کو |
Muhammad Hussain Najafi اس نے کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے تو میں بھی زمین میں ان (بندوں) کے لئے گناہوں کو خوشنما بناؤں گا اور سب کو گمراہ کروں گا۔ |