Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 32 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّحل: 32]
﴿الذين تتوفاهم الملائكة طيبين يقولون سلام عليكم ادخلوا الجنة بما كنتم تعملون﴾ [النَّحل: 32]
Muhammad Junagarhi Aur jin ki janen farishtay iss haal mein qabz kertay hain kay woh pak saaf hon kehtay hain kay tumharay liye salamti hi salamti hai jao jannat mein apney unn aemaal kay badlay jo tum kertay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo jin ki jaane farishte us haal mein qabz karte hai ke wo paak saaf ho, kehte hai ke tumhaare liye salaamti hee salaamti hai, jaao jannath mein apne un amaal ke badhle jo tum karte thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ متقی جن کی روحیں فرشتے قبض کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ خوش ہوتے ہیں (اس وقت) فرشتے کہتے ہیں (اے نیک بختو) سلامتی ہو تم پر داخل ہو جاؤ جنت میں ان (نیک اعمال ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ (نیکی و طاعت کے باعث) پاکیزہ اور خوش و خرم ہوں، (ان سے فرشتے قبضِ روح کے وقت ہی کہہ دیتے ہیں:) تم پر سلامتی ہو، تم جنت میں داخل ہو جاؤ ان (اَعمالِ صالحہ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani یہ وہ لوگ ہیں جن کی روحیں فرشتے ایسی حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوتے ہیں وہ ان سے کہتے ہیں کہ : سلامتی ہو تم پر ! جو عمل تم کرتے رہے ہو، اس کے صلے میں جنت میں داخل ہوجاؤ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ پاک و پاکیزہ ہوتے ہیں اور ان سے ملائکہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو اب تم اپنے نیک اعمال کی بنا پر جنّت میں داخل ہوجاؤ |