Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 32 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّحل: 32]
﴿الذين تتوفاهم الملائكة طيبين يقولون سلام عليكم ادخلوا الجنة بما كنتم تعملون﴾ [النَّحل: 32]
Abul Ala Maududi Un muttaqiyon ko jinki roohein pakeezgi ki haalat mein jab malaika qabz karte hain to kehte hain “salaam ho tumpar, jao jannat mein apne aamaal ke badle” |
Ahmed Ali جن کی جان فرشتے قبض کرتے ہیں ایسے حال میں کہ وہ پاک ہیں فرشتے کہیں گے تم پر سلامتی ہو بہشت میں داخل ہو جاؤ بسبب ان کاموں کے جو تم کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry (ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ |
Mahmood Ul Hassan جن کی جان قبض کرتے ہیں فرشتے اور وہ ستھری ہیں [۴۸] کہتےہیں فرشتے سلامتی تم پر جاؤ بہشت میں [۴۹] بدلہ ہے اس کا جو تم کرتے تھے [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi وہ متقی جن کی روحیں اس حال میں فرشتے قبض کرتے ہیں کہ وہ (کفر و شرک) سے پاک و صاف ہوتے ہیں (اس وقت) فرشتے کہتے ہیں تم پر سلام ہو بہشت میں داخل ہو جاؤ ان اعمال کی بدولت جو تم کیا کرتے تھے۔ |