Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 17 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِنَ ٱلۡقُرُونِ مِنۢ بَعۡدِ نُوحٖۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 17]
﴿وكم أهلكنا من القرون من بعد نوح وكفى بربك بذنوب عباده خبيرا﴾ [الإسرَاء: 17]
Muhammad Junagarhi Hum ney nooh kay baad bhi boht si qomen halak kin aur tera rab apney bandon kay gunahon say kafi khabardaar aur khoob dekhney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum ne nuh ke baadh bhi bahuth si khaume halaak ki aur tera rub apne bandho ke gunaaho se kaafi qabardaar aur qoob dekhne bhaalne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کتنی قومیں ہیں جنھیں ہم نے ہلاک کر دیا ہے نوح ( علیہ السلام) کے بعد اور آپکا پروردگا ر اپنے بندوں کے گناہوں سے اچھی طرح با خبر ہے (اور انھیں) خوب دیکھنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کے بعد کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر ڈالا، اور آپ کا رب کافی ہے (وہ) اپنے بندوں کے گناہوں سے خوب خبردار خوب دیکھنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور کتنی ہی نسلیں ہیں جو ہم نے نوح کے بعد ہلاک کیں۔ اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر ہے، سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے نوح کے بعد بھی کتنی اّمتوں کو ہلاک کردیا ہے اور تمہارا پروردگار بندوں کے گناہوں کا بہترین جاننے والا اور دیکھنے والا ہے |