Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 17 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِنَ ٱلۡقُرُونِ مِنۢ بَعۡدِ نُوحٖۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 17]
﴿وكم أهلكنا من القرون من بعد نوح وكفى بربك بذنوب عباده خبيرا﴾ [الإسرَاء: 17]
Abul Ala Maududi Dekhlo, kitni hi nasalein (generations) hain jo Nooh ke baad hamare hukum se halaak huyi, tera Rubb apne bandon ke gunaahon se puri tarah bakhabar hai aur sab kuch dekh raha hai |
Ahmed Ali اور نوح کے بعد ہم نےقوموں کے کئی دور ہلاک کر دیئے ہیں اور تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں کا جاننے والا دیکھنے والا کافی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی اُمتوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے والا کافی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور بہت غارت کر دیئے ہم نے قرن نوح کے پیچھے [۲۷] اور کافی ہےتیرا رب اپنے بندوں کے گناہ جاننے والا دیکھنے والا [۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے نوح کے بعد کتنی ہی قوموں کو (ان کے گناہوں کی پاداش میں) ہلاک کیا اور آپ کا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونے اور دیکھنے کی حیثیت سے کافی ہے۔ |