Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 18 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿مَّن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعَاجِلَةَ عَجَّلۡنَا لَهُۥ فِيهَا مَا نَشَآءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَهُۥ جَهَنَّمَ يَصۡلَىٰهَا مَذۡمُومٗا مَّدۡحُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 18]
﴿من كان يريد العاجلة عجلنا له فيها ما نشاء لمن نريد ثم﴾ [الإسرَاء: 18]
Muhammad Junagarhi Jiss ka irada sirf iss jaldi wali duniya (fori faeeda) ka hi ho ussay hum yahan jiss qadar jiss kay liye chahayen sirdast detay hain bil aakhir uss kay liye jahannum muqarrar ker detay hain jahan woh burray halon dhutkara hua dakhil hoga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis ka iraada sirf us jaldi wali dunya (fauri fayeda) ka hee ho, ose hum yahaan jis qadar jis ke liye chaahe sare-dasth1 dete hai, bil aaqir us liye ke hum jahannam muqarrar kar dete hai jahaan wo bure haalo, dhutkaara hoa daakhil hoga |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو لوگ طلبگار ہیں صرف دنیا کے ہم جلدی دیدیتے ہیں اس دنیا میں جتنا چاہتے ہیں (انمیں سے ) جسے چاہتے ہیں پھر ہم مقرر کر دیتے ہیں اس کے لیے جہنّم تاپے گا وہ اسے اس حال میں کہ مذمت کیا ہوا (اور ) ٹھکرایا ہوا ہوگا |
Muhammad Tahir Ul Qadri جو کوئی صرف دنیا کی خوشحالی (کی صورت میں اپنی محنت کا جلدی بدلہ) چاہتا ہے تو ہم اسی دنیا میں جسے چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں جلدی دے دیتے ہیں پھر ہم نے اس کے لئے دوزخ بنا دی ہے جس میں وہ ملامت سنتا ہوا (رب کی رحمت سے) دھتکارا ہوا داخل ہوگا |
Muhammad Taqi Usmani جو شخص دنیا کے فوری فائدے ہی چاہتا ہے تو ہم جس کے لیے چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں، اسے یہیں پر جلدی دے دیتے ہیں، پھر اس کے لیے ہم نے جہنم رکھ چھوڑی ہے جس میں وہ ذلیل و خوار ہو کر داخل ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو شخص بھی دنیا کا طلب گار ہے ہم اس کے لئے جلد ہی جو چاہتے ہیں دے دیتے ہیں پھر اس کے بعد اس کے لئے جہنمّ ہے جس میں وہ ذلّت و رسوائی کے ساتھ داخل ہوگا |