×

اور سمندروں میں مصیبت پہنچتے ہی جنہیں تم پکارتے تھے سب گم 17:67 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Isra’ ⮕ (17:67) ayat 67 in Hindustani

17:67 Surah Al-Isra’ ayat 67 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 67 - الإسرَاء - Page - Juz 15

﴿وَإِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فِي ٱلۡبَحۡرِ ضَلَّ مَن تَدۡعُونَ إِلَّآ إِيَّاهُۖ فَلَمَّا نَجَّىٰكُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ أَعۡرَضۡتُمۡۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ كَفُورًا ﴾
[الإسرَاء: 67]

اور سمندروں میں مصیبت پہنچتے ہی جنہیں تم پکارتے تھے سب گم ہوجاتے ہیں صرف وہی اللہ باقی ره جاتا ہے۔ پھر جب وه تمہیں خشکی کی طرف بچا ﻻتا ہے تو تم منھ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وإذا مسكم الضر في البحر ضل من تدعون إلا إياه فلما نجاكم, باللغة الباكستانية

﴿وإذا مسكم الضر في البحر ضل من تدعون إلا إياه فلما نجاكم﴾ [الإسرَاء: 67]

Muhammad Junagarhi
Aur samandaron mein musibat phonchtay hi jinhen tum pukartay thay sab gumm hojatay hain sirf wohi Allah baqi reh jata hai. Phir jab woh tumhen khushki ki taraf bacha laata hai to tum mun pher letay ho aur insan bara hi na shukra hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
aur samandaro mein musibath pahonchte hee jinhe tum pukaarte thein sab gum ho jaate hai, sirf wahi Allah baaqi reh jata hai, phir jab wo tumhe khushki ki taraf bacha laata hai to tum mu pher lete ho aur insaan bada hee na shukra hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور جب پہنچتی ہے تمھیں تکلیف سمندر میں تو گُم ہو جاتے ہیں وہ (معبود) جن کو تم پکارا کرتے ہو سوائے اللہ تعالیٰ کے پس جب وہ خیر و عافیت سے تمھیں ساحل پر پہنچا دیتا ہے (تو ) تم رو گردانی کرنے لگتے ہو اور انسان ( واقعی) بڑا نا شکرا ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور جب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ (سب بت تمہارے ذہنوں سے) گم ہو جاتے ہیں جن کی تم پرستش کرتے رہتے ہو سوائے اسی (اللہ) کے (جسے تم اس وقت یاد کرتے ہو)، پھر جب وہ (اللہ) تمہیں بچا کر خشکی کی طرف لے جاتا ہے (تو پھر اس سے) رُوگردانی کرنے لگتے ہو، اور انسان بڑا ناشکرا واقع ہوا ہے
Muhammad Taqi Usmani
اور جب سمندر میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جن (دیوتاؤں) کو تم پکارا کرتے ہو، وہ سب غائب ہوجاتے ہیں۔ بس اللہ ہی اللہ رہ جاتا ہے۔ پھر جب اللہ تمہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو تم منہ موڑ لیتے ہو۔ اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور جب دریا میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچی تو خدا کے علاوہ سب غائب ہوگئے جنہیں تم پکار رہے تھے اور پھر جب خدا نے تمہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیا تو تم پھر کنارہ کش ہوگئے اور انسان تو بڑا ناشکرا ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek