Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 56 - الحج - Page - Juz 17
﴿ٱلۡمُلۡكُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴾
[الحج: 56]
﴿الملك يومئذ لله يحكم بينهم فالذين آمنوا وعملوا الصالحات في جنات النعيم﴾ [الحج: 56]
Muhammad Junagarhi Uss din sirf Allah hi ki badshaat hogi wohi unn mein faislay farmaye ga. eman aur nek amal walay to nematon say bhari jannaton mein hongay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim us din sirf Allah hee ki baadh-shaahath hogi, wahi un mein faisle farmaayega, imaan aur nek amal waale to nemato se bhari jannato mein honge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari حکمرانی اس روز اللہ تعالیٰ کی ہو گی وہی فیصلہ فرمائے گا لوگوں کے درمیان پس جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے تو وہ نعمت (و احسان) کے باغوں میں (قیام پذیر ) ہونگے |
Muhammad Tahir Ul Qadri حکمرانی اس دن صرف اللہ ہی کی ہوگی۔ وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا، پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے (وہ) نعمت کے باغات میں (قیام پذیر) ہوں گے |
Muhammad Taqi Usmani بادشاہی اس دن اللہ کی ہوگی، وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا، چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آج کے دن ملک اللہ کے لئے ہے اور وہی ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ نعمتوں والی جنّت میں رہیں گے |