Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 56 - الحج - Page - Juz 17
﴿ٱلۡمُلۡكُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴾
[الحج: 56]
﴿الملك يومئذ لله يحكم بينهم فالذين آمنوا وعملوا الصالحات في جنات النعيم﴾ [الحج: 56]
Abul Ala Maududi Us roz baadshahi Allah ki hogi aur woh unke darmiyan faisla kardega. Jo iman rakhne waley aur amal e saleh karne waley hongey woh niyamat bhari jannaton mein jayenge |
Ahmed Ali اس دن الله ہی کی حکومت ہوگی وہی ان میں فیصلہ کر لے گا پھر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے |
Mahmood Ul Hassan راج اُس دن اللہ کا ہے اُن میں فیصلہ کرے گا [۸۹] سو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں نعمت کے باغوں میں میں ہیں |
Muhammad Hussain Najafi اس دن بادشاہی صرف اللہ ہی کی ہوگی (لہٰذا) وہی لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ پس جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ نعمتوں والے بہشتوں میں ہوں گے۔ |