Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mu’minun ayat 50 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿وَجَعَلۡنَا ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةٗ وَءَاوَيۡنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبۡوَةٖ ذَاتِ قَرَارٖ وَمَعِينٖ ﴾
[المؤمنُون: 50]
﴿وجعلنا ابن مريم وأمه آية وآويناهما إلى ربوة ذات قرار ومعين﴾ [المؤمنُون: 50]
Muhammad Junagarhi Hum ney ibn-e-marium aur uss ki walida ko aik nishani banaya aur unn dono ko buland saaf qarar wali aur jari pani wali jagah mein panah di |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum ne ibn Maryam aur us ke waaleda ko, ek nishaani banaya aur un duno ko bulandh saaf qaraar waali aur jaari paani waali jageh mein panaah di |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے بنا دیا مریم کے فرزند اور ان کی (مریم) ماں کو (اپنی قدرت کی) نشانی اور انھیں بسایا ایک بلند مقام پر جو رہائش کے قابل تھا اور جہاں چشمے جاری تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے ابن مریم (عیسٰی علیہ السلام) کو اور ان کی ماں کو اپنی (زبردست) نشانی بنایا اور ہم نے ان دونوں کو ایک (ایسی) بلند زمین میں سکونت بخشی جو بآسائش و آرام رہنے کے قابل (بھی) تھی اور وہاں آنکھوں کے (نظارے کے) لئے بہتے پانی (یعنی نہریں، آبشاریں اور چشمے بھی) تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور مریم کے بیٹے (عیسیٰ (علیہ السلام)) کو اور ان کی ماں کو ہم نے ایک نشانی بنایا، اور ان دونوں کو ایک ایسی بلندی پر پناہ دی جو ایک پرسکون جگہ تھی، اور جہاں صاف ستھرا پانی بہتا تھا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے ابن مریم اور ان کی والدہ کو بھی اپنی نشانی قرار دیا اور انہیں ایک بلندی پر جہاں ٹھہرنے کی جگہ بھی تھی اور چشمہ بھی تھا پناہ دی |