Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 50 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿وَجَعَلۡنَا ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةٗ وَءَاوَيۡنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبۡوَةٖ ذَاتِ قَرَارٖ وَمَعِينٖ ﴾
[المؤمنُون: 50]
﴿وجعلنا ابن مريم وأمه آية وآويناهما إلى ربوة ذات قرار ومعين﴾ [المؤمنُون: 50]
Abul Ala Maududi Aur Ibne Maryam aur uski maa ko humne ek nishani banaya aur unko ek sateh murtafa (shelter on a plateau) par rakkha jo itminaan ki jagah thi aur chashme usmein jaari thay |
Ahmed Ali اور ہم نے مریم کے بیٹے اور اس کی ماں کو نشانی بنایا تھا اور انہیں ایک ٹیلہ پر جگہ دی جہاں ٹھیرےنے کا موقع اور پانی جاری تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی |
Mahmood Ul Hassan اور بنایا ہم نے مریم کے بیٹے اور اُسکی ماں کو ایک نشانی [۵۴] اور اُنکو ٹھکانا دیا ایک ٹیلہ پر جہاں ٹھہرنے کا موقع تھا اور پانی نتھرا [۵۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے ابن مریم اور اس کی ماں کو (اپنی قدرت کی) نشانی بنایا اور ان دونوں کو ایک بلند مقام پر پناہ دی جو ٹھہرنے کے قابل بھی تھا اور جہاں چشمے جاری تھے۔ |