Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 51 - النور - Page - Juz 18
﴿إِنَّمَا كَانَ قَوۡلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ إِذَا دُعُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ أَن يَقُولُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَاۚ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ ﴾
[النور: 51]
﴿إنما كان قول المؤمنين إذا دعوا إلى الله ورسوله ليحكم بينهم أن﴾ [النور: 51]
Muhammad Junagarhi eman walon ka qol to yeh hai kay jab unhen iss liye bulaya jata hai kay Allah aur iss ka rasool inn mein faisal ker dey to woh kehtay hain kay hum ney suna aur maan liya. Yehi log kaamyaab honey walay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim imaan waalo ka qaul to ye hai ke jab unhe is liye bulaaya jaata hai ke Allah aur us ka rasool un mein faisla karde, to wo kehte hai ke hum ne suna aur maan liya, yahi log kamyaab hone waale hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari ایمان داروں کی بات تو صرف اتنی ہے کہ جب انھیں بلایا جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف تاکہ وہ فیصلہ فرما دے ان کے درمیان تو وہ کہتے ہیں ہم نے فیصلہ سن لیا اور ہم نے اطاعت کی اور یہی لوگ دونوں جہانوں میں با مراد ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri ایمان والوں کی بات تو فقط یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ فرمائے تو وہ یہی کچھ کہیں کہ ہم نے سن لیا، اور ہم (سراپا) اطاعت پیرا ہو گئے، اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani مومنوں کی بات تو یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے درمیان فیصلہ کریں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم نے (حکم) سن لیا، اور مان لیا۔ اور ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi مومنین کو تو خدا اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے تو ان کا قول صرف یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی لوگ درحقیقت فلاح پانے والے ہیں |