Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 22 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿يَوۡمَ يَرَوۡنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ لَا بُشۡرَىٰ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُجۡرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجۡرٗا مَّحۡجُورٗا ﴾
[الفُرقَان: 22]
﴿يوم يرون الملائكة لا بشرى يومئذ للمجرمين ويقولون حجرا محجورا﴾ [الفُرقَان: 22]
Muhammad Junagarhi Jiss din yeh farishton ko dekh len gay uss din inn gunehgaron ko koi khushi na hogi aur kahen gay yeh mehroom hi mehroom kiye gaye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din ye farishto ko dekh lenge, us din un gunehgaro ko koyi khushi na hogi aur kahenge ye mehroom hee mehroom kiye gaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جس روز وہ دیکھیں گے فرشتوں کو تو کوئی خوشی کی بات نہ ہو گی اس روز مجرموں کے لیے اور فرشتے کہیں گے تمھارے لیے (جنت کا داخلہ) قطعاً حرام ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے (تو) اس دن مجرموں کے لئے چنداں خوشی کی بات نہ ہوگی بلکہ وہ (انہیں دیکھ کر ڈرتے ہوئے) کہیں گے: کوئی روک والی آڑ ہوتی (جو ہمیں ان سے بچا لیتی یا فرشتے انہیں دیکھ کر کہیں گے کہ تم پر داخلۂ جنت قطعاً ممنوع ہے) |
Muhammad Taqi Usmani جس دن ان کو فرشتے نظر آگئے، اس دن ان مجرموں کے لیے کوئی خوشی کا موقع نہیں ہوگا، بلکہ یہ کہتے پھریں گے کہ خدایا ! ہمیں ایسی پناہ دے کہ یہ ہم سے دور ہوجائیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جس دن یہ ملائکہ کو دیکھیں گے اس دن مجرمین کے لئے کوئی بشارت نہ ہوگی اور فرشتے کہیں گے کہ تم لوگ دور ہوجاؤ |