Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 20 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَجَآءَ رَجُلٞ مِّنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّ ٱلۡمَلَأَ يَأۡتَمِرُونَ بِكَ لِيَقۡتُلُوكَ فَٱخۡرُجۡ إِنِّي لَكَ مِنَ ٱلنَّٰصِحِينَ ﴾
[القَصَص: 20]
﴿وجاء رجل من أقصى المدينة يسعى قال ياموسى إن الملأ يأتمرون بك﴾ [القَصَص: 20]
Muhammad Junagarhi Shehar kay parlay kinaray say aik shaks dorta hua aaya aur kehnay laga aey musa! Yahan kay sardar teray qatal ka mashwara ker rahey hain pus tu boht jald chala ja mujhay apna khair khuwa maan |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim shahar ke parle kinaare se ek shaqs daudta hoa aaya, aur kehne laga aye Mosa!(alaihissalaam) yahaan ke sardaar tere qatl ka mashwera kar rahe hai, pas tu bahuth jald chala ja,mujhe apna qair qwah maan |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آیا ایک آدمی شہر کے آخری گوشہ سے دوڑتا ہوا۔ اس نے (آکر ) بتایا اے موسیٰ! سردار لوگ سازش کر رہے ہیں آپ کے بارے میں کہ آپ کو قتل کر ڈالیں ۔ اس لیے نکل جائیے (یہاں سے) بیشک میں آپکا خیر خواہ ہوں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا: اے موسٰی! (قومِ فرعون کے) سردار آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ آپ کو قتل کردیں سو آپ (یہاں سے) نکل جائیں بیشک میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوں |
Muhammad Taqi Usmani اور (اس کے بعد یہ ہوا کہ) شہر کے بالکل دور دراز علاقے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا، اس نے کہا کہ : موسیٰ ! سردار لوگ تمہارے بارے میں مشورے کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں، اس لیے تم یہاں سے نکل جاؤ، یقین رکھو میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ادھر آخ» شہر سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ موسٰی شہر کے بڑے لوگ باہمی مشورہ کررہے ہیں کہ تمہیں قتل کردیں لہذا تم شہر سے باہر نکل جاؤ میں تمہارے لئے نصیحت کرنے والوں میں سے ہوں |