Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 20 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَجَآءَ رَجُلٞ مِّنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّ ٱلۡمَلَأَ يَأۡتَمِرُونَ بِكَ لِيَقۡتُلُوكَ فَٱخۡرُجۡ إِنِّي لَكَ مِنَ ٱلنَّٰصِحِينَ ﴾
[القَصَص: 20]
﴿وجاء رجل من أقصى المدينة يسعى قال ياموسى إن الملأ يأتمرون بك﴾ [القَصَص: 20]
Abul Ala Maududi Iske baad ek aadmi shehar ke parle sirey (other end of the city) se daudta hua aaya aur bola “Moosa , sardaron mein tere qatal ke mashwarey ho rahey hain, yahan se nikal jaa, main tera khair khwa(wellwisher) hoon” |
Ahmed Ali اور شہر کے پرلے سرے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہا اے موسیٰ! دریا والے ترے متعلق مشورہ کرتے ہیں کہ تجھ کو مار ڈالیں سو نکل بے شک میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ایک شخص شہر کی پرلی طرف سے دوڑتا ہوا آیا (اور) بولا کہ موسٰی (شہر کے) رئیس تمہارے بارے میں صلاحیں کرتے ہیں کہ تم کو مار ڈالیں سو تم یہاں سے نکل جاؤ۔ میں تمہارا خیر خواہ ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا ہوا کہا اے موسٰی دربار والے مشورہ کرتے ہیں تجھ پر کہ تجھ کو مار ڈالیں سو نکل جا میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں [۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور شہر کے آخری حصہ سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا (اور) کہا اے موسیٰ! قوم کے بڑے لوگ تمہارے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔ (لہٰذا) یہاں سے نکل جا یقیناً میں تیرے خیر خواہوں میں سے ہوں۔ |