Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 84 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيۡرٞ مِّنۡهَاۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى ٱلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[القَصَص: 84]
﴿من جاء بالحسنة فله خير منها ومن جاء بالسيئة فلا يجزى الذين﴾ [القَصَص: 84]
Muhammad Junagarhi Jo shaks neki laye ga uss uss say behtar milay ga aur jo buraee ley ker aaye ga to aisay bad-aemaali kernay walon ko unn kay unhi aemaal ka badla diya jaye ga jo woh kertay thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo shaqs neki layega ose us se behtar milega aur jo buraayi le kar ayega, to aise badh amaali karne walo ko, un ke unhee amaal ka badhla diya jayega jo wo karte thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو کرتا ہے نیکی تو اس کے لیے بہتر صلہ ہے اس نیکی سے ۔ اور جو ارتکاب کرتا ہے برائی کا تو نہ بدلہ دیا جائیگا انھیں جنھوں نے بدکاریاں کیں مگر اتنا، جتنا انھوں نے کیا |
Muhammad Tahir Ul Qadri جو شخص نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر (صلہ) ہے اور جو شخص برائی لے کر آئے گا تو برے کام کرنے والوں کو کوئی بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر اسی قدر جو وہ کرتے رہے تھے |
Muhammad Taqi Usmani جو شخص کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اس کو اس سے بہتر چیز ملے گی، اور جو کوئی بدی لے کر آئے گا تو جنہوں نے برے کام کیے ہیں، ان کو کسی اور چیز کی نہیں، ان کے کیے ہوئے کاموں ہی کی سزا دی جائے گی۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور جو کوئی برائی کرے گا تو برائی کرنے والوں کو اتنی ہی سزادی جائے گی جیسے اعمال وہ کرتے رہے ہیں |