×

جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے وه آپ کو 28:85 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Qasas ⮕ (28:85) ayat 85 in Hindustani

28:85 Surah Al-Qasas ayat 85 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 85 - القَصَص - Page - Juz 20

﴿إِنَّ ٱلَّذِي فَرَضَ عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ لَرَآدُّكَ إِلَىٰ مَعَادٖۚ قُل رَّبِّيٓ أَعۡلَمُ مَن جَآءَ بِٱلۡهُدَىٰ وَمَنۡ هُوَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴾
[القَصَص: 85]

جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے وه آپ کو دوباره پہلی جگہ ﻻنے واﻻ ہے، کہہ دیجئے! کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت ﻻیا ہے اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن الذي فرض عليك القرآن لرادك إلى معاد قل ربي أعلم من, باللغة الباكستانية

﴿إن الذي فرض عليك القرآن لرادك إلى معاد قل ربي أعلم من﴾ [القَصَص: 85]

Muhammad Junagarhi
Jiss Allah ney aap per quran nazil farmaya hai woh doobara aap ko pehli jagah laaney wala hai keh dijiye! kay mera rab ussay bhi ba-khoobi janta hai jo hidayat laya hai aur uss bhi jo khulli gumrahee mein hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
jis Allah ne aap par Qur’aan naazil farmaya hai, wo aap ko dobaara pehli jageh laane waala hai, keh dijiye ke mera rab ose bhi ba-qoobi jaanta hai, jo hidaayath laaya hai aur ose bhi jo khuli gumraahi mein hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
(اے محبوب!) یقیناً وہ (قادر مطلق جس نے آپ پر قرآن کی تبلیغ فرض کی ہے آپ کو واپس لے جائے گا جہاں آپ چاہتے ہیں آپ فرمائیے میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو آیا ہدایت یافتہ ہو کر اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے)
Muhammad Tahir Ul Qadri
بیشک جس (رب) نے آپ پر قرآن (کی تبلیغ و اقامت کو) فرض کیا ہے یقیناً وہ آپ کو (آپ کی چاہت کے مطابق) لوٹنے کی جگہ (مکہ یا آخرت) کی طرف (فتح و کامیابی کے ساتھ) واپس لے جانے والا ہے۔ فرما دیجئے: میرا رب اسے خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے (بھی) جو صریح گمراہی میں ہے۔٭o٭ (یہ آیت مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرماتے ہوئے حجفہ کے مقام پر نازل ہوئی اور یہ وعدہ فتح مکہ کے دن پورا ہو گیا۔)
Muhammad Taqi Usmani
(اے پیغمبر) جس ذات نے تم پر اس قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے، وہ تمہیں دوبارہ اس جگہ پر لاکر رہے گا جو (تمہارے لیے) انسیت کی جگہ ہے کہہ دو : میرا رب اس سے بھی خوب واقف ہے جو ہدایت لے کر آیا ہے، اور اس سے بھی جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
بیشک جس نے آپ پر قرآن کا فریضہ عائد کیا ہے وہ آپ کو آپ کی منزل تک ضرور واپس پہنچائے گا .آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون کھلی ہوئی گمراہی میں ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek