Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 84 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيۡرٞ مِّنۡهَاۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى ٱلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[القَصَص: 84]
﴿من جاء بالحسنة فله خير منها ومن جاء بالسيئة فلا يجزى الذين﴾ [القَصَص: 84]
Abul Ala Maududi Jo koi bhalayi lekar aayega uske liye ussey behtar bhalayi hai, aur jo burayi lekar aaye to buraiyan karne walon ko waisa hi badla milega jaise amal woh karte thay |
Ahmed Ali جو بھلائی لے کر آیا اسے اس سے بہتر ملے گا اور جو برائی لے کر آیا پس برائیاں کرنے والوں کو وہی سزا ملے گی جو کچھ وہ کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو شخص نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر (صلہ موجود) ہے اور جو برائی لائے گا تو جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو بدلہ بھی اسی طرح کا ملے گا جس طرح کے وہ کام کرتے تھے |
Mahmood Ul Hassan جو لیکر آیا بھلائی اس کو ملنا ہے اس سے بہتر [۱۲۰] اور جو کوئی لے کر آیا برائی سو برائیاں کرنے والے ان کو وہی سزا ملے گی جو کچھ کرتے تھے [۱۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi جو کوئی بھلائی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر صلہ ملے گا اور جو کوئی برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگوں کو جو برائیاں کرتے ہیں تو انہیں بدلہ بھی اتنا ہی ملے گا جتنا وہ (برائی) کرتے تھے۔ |