Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 85 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿إِنَّ ٱلَّذِي فَرَضَ عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ لَرَآدُّكَ إِلَىٰ مَعَادٖۚ قُل رَّبِّيٓ أَعۡلَمُ مَن جَآءَ بِٱلۡهُدَىٰ وَمَنۡ هُوَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴾
[القَصَص: 85]
﴿إن الذي فرض عليك القرآن لرادك إلى معاد قل ربي أعلم من﴾ [القَصَص: 85]
Abul Ala Maududi Aey Nabi, yaqeen jaano ke jisne yeh Quran tumpar farz kiya hai woh tumhein ek behtareen anjaam ko pahunchane wala hai. In logon se kehdo ke “Mera Rubb khoob jaanta hai ke hidayat lekar kaun aaya aur khuli gumraahi mein kaun mubtala hai.” |
Ahmed Ali جس نے تم پر قرآن فرض کیا وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ پھیر لائے گا کہہ دو میرا رب خوب جانتا ہے کہ ہدایت کون لے کر آیا ہے اور کون صریح گمراہی میں پڑا ہواہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے پیغمبر) جس (خدا) نے تم پر قرآن (کے احکام) کو فرض کیا ہے وہ تمہیں بازگشت کی جگہ لوٹا دے گا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار اس شخص کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت لےکر آیا اور (اس کو بھی) جو صریح گمراہی میں ہے |
Mahmood Ul Hassan جس نے حکم بھیجا تجھ پر قرآن کا وہ پھر لانے والا ہے تجھ کو پہلی جگہ [۱۲۲] تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے کون لایا ہے راہ کی سوجھ اور کون پڑا ہے صریح گمراہی میں [۱۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) جس (خدا) نے آپ پرقرآن (کا پہنچانا) فرض کیا ہے وہ آپ کو واپسی کی منزل (مکہ) تک پھر پہنچا کر رہے گا۔ آپ کہئے! میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے؟ |