Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 25 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿فَكَيۡفَ إِذَا جَمَعۡنَٰهُمۡ لِيَوۡمٖ لَّا رَيۡبَ فِيهِ وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[آل عِمران: 25]
﴿فكيف إذا جمعناهم ليوم لا ريب فيه ووفيت كل نفس ما كسبت﴾ [آل عِمران: 25]
Muhammad Junagarhi Pus kiya haal hoga jabkay hum enhen uss din jama keren gay? Jiss kay aaney mein koi shak nahi aur her shaks apna apna kiya poora poora diya jayega aur inn per koi zulm na kiya jaye ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas kya haal hoga jab ke hum unhe us din jama karenge? jis ke aane mein koyi shak nahi aur har shaqs apna apna kiya pura pura diya jayega, aur un par zulm na kiya jayega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari سو کیا حال ہوگا (اُن کا) جب ہم جمع کریں گے انھیں اس روز جس کے آنے میں کوئی شک نہیں اور پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم ہیں کیا جائے گا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri سو کیا حال ہو گا جب ہم ان کو اس دن جس (کے بپا ہونے) میں کوئی شک نہیں جمع کریں گے، اور جس جان نے جو کچھ بھی (اعمال میں سے) کمایا ہو گا اسے اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |
Muhammad Taqi Usmani بھلا اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب ہم انہیں ایک ایسے دن (کا سامنا کرنے) کے لیے جمع کر لائیں گے جس کے آنے میں ذرا بھی شک نہیں ہے اور ہر ہر شخص نے جو کچھ کمائی کی ہوگی وہ اس کو پوری پوری دے دی جائے گی، اور کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اس وقت کیا ہوگا جب ہم سب کو اس دن جمع کریں گے جس میں کسی شک اور شبہہ کی گنجائش نہیں ہے اور ہر نفس کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |