Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 25 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿فَكَيۡفَ إِذَا جَمَعۡنَٰهُمۡ لِيَوۡمٖ لَّا رَيۡبَ فِيهِ وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[آل عِمران: 25]
﴿فكيف إذا جمعناهم ليوم لا ريب فيه ووفيت كل نفس ما كسبت﴾ [آل عِمران: 25]
Abul Ala Maududi Magar kya banegi unpar jab hum unhein us roz jamaa karenge jiska aana yaqeeni hai? Us roz har shaks ko uski kamayi ka badla poora poora de diya jayega aur kisi par zulm na hoga |
Ahmed Ali پھر ان کا کیا ہوگا جب ہم انہیں ایک دن جمع کریں گے جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں اور ہر کسی کواپنی کمائی کا اجر پورا دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ان کو جمع کریں گے (یعنی) اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں اور ہر نفس اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا |
Mahmood Ul Hassan پھر کیا ہو گا حال جب ہم انکو جمع کریں گے ایک دن کہ اسکے آنے میں کچھ شبہ نہیں اور پورا پاوے گا ہر کوئی اپنا کیا [۳۶] اور انکی حق تلفی نہ ہو گی[۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi اس وقت ان کی کیا حالت ہوگی جب ہم ان کو ایک دن (بروزِ قیامت) اکٹھا کریں گے جس (کے آنے) میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ اور ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |