Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 71 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿يُصۡلِحۡ لَكُمۡ أَعۡمَٰلَكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡ ذُنُوبَكُمۡۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيمًا ﴾
[الأحزَاب: 71]
﴿يصلح لكم أعمالكم ويغفر لكم ذنوبكم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز﴾ [الأحزَاب: 71]
Muhammad Junagarhi Takay Allah Taalaa tumharay kaam sanwaar day aur tumharay gunah moaaf farma dey aur jo bhi Allah aur uss kay rasool ki farma bardari keray ga uss ney bari murad paali |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ta ke Allah ta’ala tumhaare kaam sawaar de aur tumhaare gunaah maaf farma de aur jo bhi Allah aur us ke rasool ki taabedaari karega, us ne badi muraadh pa li |
Muhammad Karam Shah Al Azhari تو اللہ تعالیٰ تمھارے اعمال کو درست کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بھی بخش دے گا اور جو شخص حکم مانتا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا تو وہی شخص حاصل کرتا ہے بہت بڑی کامیابی |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ تمہارے لئے تمہارے (سارے) اعمال درست فرما دے گا اور تمہارے گناہ تمہارے لئے بخش دے گا، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرتا ہے تو بیشک وہ بڑی کامیابی سے سرفراز ہوا |
Muhammad Taqi Usmani اللہ تمہارے فائدے کے لیے تمہارے کام سنوار دے گا، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کردے گا۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے، اس نے وہ کامیابی حاصل کرلی جو زبردست کامیابی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تاکہ وہ تمہارے اعمال کی اصلاح کردے اور تمہارے گناہوں کو بخش دے اور جو بھی خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ عظیم کامیابی کے درجہ پر فائز ہوگا |