Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 31 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ بِهَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ وَلَا بِٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّٰلِمُونَ مَوۡقُوفُونَ عِندَ رَبِّهِمۡ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ ٱلۡقَوۡلَ يَقُولُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لَوۡلَآ أَنتُمۡ لَكُنَّا مُؤۡمِنِينَ ﴾
[سَبإ: 31]
﴿وقال الذين كفروا لن نؤمن بهذا القرآن ولا بالذي بين يديه ولو﴾ [سَبإ: 31]
Muhammad Junagarhi Aur kafiro ney kaha kay hum hergiz na to iss quran ko manay na iss say pehlay ki kitabon ko! Aey dekhney walay kaash kay tu inn zalimon ko uss waqt dekhta jab kay yeh apnay rab kay samney kharay huyey aik doosray ko ilzam dey rahey hongay kamzor log baray logon say kahen gay agar tum na hotay to hum to momin hotay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur kaafiro ne kaha ke hum hargiz na to is Qur’aan ko maane, na is se pehle ki kitaabo ko! aye dekhne waale kaash ke tu un zaalimo ko us waqth dekhta jab ke ye apne rab ke saamne khade hoye ek dosre ko ilzaam de rahe honge, kamzoor log bade logo se kahenge, agar tum na hote to hum to momin hote |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کفّار (اب تو) کہتے ہیں کہ ہر گز ایمان نہیں لائیں گے اس قرآن پر اور نہ ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل ہوئیں ۔ کاش! تم (وہ منظر) دیکھو جب یہ ظالم کھڑے کیے جائیں گے اپنے رب کے رو برو اس وقت یہ ایک دوسرے پر الزام دھریں گے ۔ کہیں گے وہ لوگ جو (دنیا میں ) کمزور سمجھے جاتے تھے، ان سے جوبڑے بنا کرتے تھے اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایماندار ہوتے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ہم اس قرآن پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اس (وحی) پر جو اس سے پہلے اتر چکی، اور اگر آپ دیکھیں جب ظالم لوگ اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے (تو کیا منظر ہوگا) کہ ان میں سے ہر ایک (اپنی) بات پھیر کر دوسرے پر ڈال رہا ہوگا، کمزور لوگ متکبّروں سے کہیں گے: اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان لے آتے |
Muhammad Taqi Usmani اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : ہم نہ تو اس قرآن پر کبھی ایمان لائیں گے اور نہ ان (آسمانی کتابوں) پر جو اس سے پہلے ہوئی ہیں۔ اور اگر تم اس وقت کا منظر دیکھو جب یہ ظالم لوگ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کییے جائیں گے تو یہ ایک دوسرے پر بات ڈال رہے ہوں گے۔ جن لوگوں کو (دنیا میں) کمزور سمجھا گیا تھا وہ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ : اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن بن جاتے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور کفاّر یہ کہتے ہیں کہ ہم نہ اس قرآن پر ایمان لائیں گے اور نہ اس سے پہلے والی کتابوں پر تو کاش آپ دیکھتے جب ان ظالموں کو پروردگار کے حضور کھڑا کیا جائے گا اور ہر ایک بات کو دوسرے کی طرف پلٹائے گا اور جن لوگوں کو کمزور سمجھ لیا گیا ہے وہ اونچے بن جانے والوں سے کہیں گے کہ اگر تم درمیان میں نہ آگئے ہوتے تو ہم صاحب هایمان ہوگئے ہوتے |