Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 39 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُۥۚ وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن شَيۡءٖ فَهُوَ يُخۡلِفُهُۥۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ﴾
[سَبإ: 39]
﴿قل إن ربي يبسط الرزق لمن يشاء من عباده ويقدر له وما﴾ [سَبإ: 39]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye! kay mera rab apnay bandon mein jiss kay liye chahaye rozi kushada kerta hai aur jiss kay liye chahata hai tang ker deta hai tum jo kuch bhi Allah ki raah mein kharach kero gay Allah uss ka (poora poora) badla dey ga aur woh sab say behtar rozi denay wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye! ke mera rab apne bandho mein jis ke liye chaahe rozi kushaada karta hai aur jis ke liye chaahe tang kar deta hai, tum jo kuch bhi Allah ki raah mein qarch karoge, Allah us ka (pura pura) badhla dega aur wo sab se behtar rozi dene waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ فرمائیے بےشک میرا پروردگار کشادہ کر دیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے ۔ اور جو چیز تم خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ اور دے دیتا ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: بیشک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رِزق کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کے لئے (چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے، اور تم (اللہ کی راہ میں) جو کچھ بھی خرچ کرو گے تو وہ اس کے بدلہ میں اور دے گا اور وہ سب سے بہتر رِزق دینے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani کہہ دو کہ : میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کی فراوانی کردیتا ہے، اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے۔ اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو وہ اس کی جگہ اور چیز دے دیتا ہے، اور وہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک ہمارا پروردگار اپنے بندوں میں جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کرتا ہے اور جس کے رزق میں چاہتا ہے تنگی پیدا کرتا ہے اور جو کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو گے وہ اس کا بدلہ بہرحال عطا کرے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے |