Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 54 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿وَحِيلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشۡيَاعِهِم مِّن قَبۡلُۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ فِي شَكّٖ مُّرِيبِۭ ﴾
[سَبإ: 54]
﴿وحيل بينهم وبين ما يشتهون كما فعل بأشياعهم من قبل إنهم كانوا﴾ [سَبإ: 54]
Muhammad Junagarhi Inn ki chahaton aur inn kay darmiyan pardah haael ker diya gaya jaisa kay iss say pehlay bhi inn jaison kay sath kiya gaya woh bhi (inhi ki tarah) shak-o-taraddud mein (paray huyey) thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un ki chaahato aur un ke darmiyaan pardah haayal kar diya gaya, jaise ke us se pehle bhi un jaiso ke saath kiya gaya, wo bhi (unhee ki tarah) shak wa taraddud3mein (pade hoye) thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی ان کے درمیان اور ان چیزوں کے درمیان جو وہ دل سے چاہتے ہوں گے جیسے ان کے ہم مشرب لوگوں کے ساتھ پہلے کیا گیا تھا وہ ایسے شک میں مبتلا تھے جو دوسروں کو بھی شک میں ڈالنے والا تھا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ان کے اور ان کی خواہشات کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی جیسا کہ پہلے اُن کے مثل گروہوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بیشک وہ دھوکہ میں ڈالنے والے شک میں مبتلا تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور اس وقت یہ جس (ایمان) کی آرزو کریں گے اس کے اور ان کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی، جیسا کہ ان جیسے جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اب تو ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کی یہ خواہش رکھتے ہیں پردے حائل کردیئے گئے ہیں جس طرح ان کے پہلے والوں کے ساتھ کیا گیا تھا کہ وہ لوگ بھی بڑے بے چین کرنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے |