Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 54 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿وَحِيلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشۡيَاعِهِم مِّن قَبۡلُۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ فِي شَكّٖ مُّرِيبِۭ ﴾
[سَبإ: 54]
﴿وحيل بينهم وبين ما يشتهون كما فعل بأشياعهم من قبل إنهم كانوا﴾ [سَبإ: 54]
Abul Ala Maududi Us waqt jis cheez ki yeh tamanna kar rahey hongey ussey mehroom kardiye jayenge jis tarh inke pesh-ro hum mashrab (likes of them before) mehroom ho chuke hongey. Yeh baday gumraah-kun shakk mein paday huey thay |
Ahmed Ali اور ان میں اور ان کی خواہش میں آڑ کر دی جائے گی جیسا کہ ان کے ہم خیال لوگوں کے ساتھ اس سے پہلے کیا گیا بے شک وہ بھی حیرت انگیز شک میں پڑے ہوئے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے |
Mahmood Ul Hassan اور رکاوٹ پڑ گئ ان میں اور ان کی آرزو میں [۷۶] جیسا کہ کیا گیا ہے انکے طریقہ والوں کے ساتھ اس سے پہلے وہ لوگ تھے ایسے تردد میں جو چین نہ لینے دے [۷۷] |
Muhammad Hussain Najafi سو اب ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کے یہ خواہش مند ہیں رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی۔ جیساکہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا جا چکا ہے یقیناً وہ بڑے شبہ اور شک میں مبتلا تھے۔ |