Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zukhruf ayat 70 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ أَنتُمۡ وَأَزۡوَٰجُكُمۡ تُحۡبَرُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 70]
﴿ادخلوا الجنة أنتم وأزواجكم تحبرون﴾ [الزُّخرُف: 70]
Muhammad Junagarhi Tum aur tumhari biwiyan hasshash basshash (razi khushi) jannat mein chalay jao |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum aur tumhaari biwiya hasshaash basshaash (raazi khushi) jannath mein chale jaao |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (حکم ہو گا) داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں خوشی خوشی |
Muhammad Tahir Ul Qadri تم اور تمہارے ساتھ جڑے رہنے والے ساتھی٭ (سب) جنت میں داخل ہو جاؤ (جنت کی نعمتوں، راحتوں اور لذّتوں کے ساتھ) تمہاری تکریم کی جائے گیo٭ مفسرین کرام نے آیتِ کریمہ میں اَزوَاجُکُم کا معنی بیویوں کے علاوہ ”قریبی ساتھی“ بھی کیا ہے جیسے امام قرطبی نے تفسیر ”الجامع لاحکام القرآن (16: 111)“ میں، امام ابن کثیر نے ”تفسیر القرآن العظیم (4 : 134)“ میں، اور امام شوکانی نے تفسیر ”فتح القدیر (4 : 563)“ میں یہ معنی بیان کیا ہے۔ اسی بناء پر یہاں اَزوَاج کا معنی بیویوں کی بجائے ”ساتھ جڑے رہنے والے ساتھی“ کیا گیا ہے |
Muhammad Taqi Usmani تم بھی اور تمہاری بیویاں بھی، خوشی سے چمکتے چہروں کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اب تم سب اپنی بیویوں سمیت اعزاز و احترام کے ساتھ جنّت میں داخل ہوجاؤ |