Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 10 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرۡتُم بِهِۦ وَشَهِدَ شَاهِدٞ مِّنۢ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ مِثۡلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الأحقَاف: 10]
﴿قل أرأيتم إن كان من عند الله وكفرتم به وشهد شاهد من﴾ [الأحقَاف: 10]
Muhammad Junagarhi Aap keh dijiye! Agar yeh (quran) Allah hi ki taraf say ho aur tum ney issay na mana ho aur bani israeel ka aik gawah iss jaisi ki gawahee bhi dey chuka ho aur woh eman bhi la chuka ho aur tum ney sirkashi ki ho to be-shak Allah Taalaa zalimon ko raah nahi dikhata |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap keh dijiye! agar ye (Qur’aan) Allah hee ki taraf se ho aur tum ne ose na maana ho, aur bani israel ka ek gawaah is jaisi ki gawaahi bhi de chuka ho aur wo imaan bhi la chuka ho aur tum ne sarkashi ki ho, to beshak Allah ta’ala zaalimo ko raah nahi dikhaata |
Muhammad Karam Shah Al Azhari فرمائیے کیا تم نے کبھی اس پر غور کیا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہو اور تم اس کا انکار کر دو (تو اس کا انجام کیا ہو گا؟) حالانکہ گواہی دے چکا ہے ایک گواہ بنی اسرائیل سے اس کی مثل پر اور وہ ایمان بھی لے آیا اور تم نے تکبر کیا بےشک اللہ تعالیٰ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: ذرا بتاؤ تو اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کر دیا ہو اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ (بھی پہلی آسمانی کتابوں سے) اس جیسی کتاب (کے اترنے کے ذکر) پر گواہی دے پھر وہ (اس پر) ایمان (بھی) لایا ہو اور تم (اس کے باوجود) غرور کرتے رہے (تو تمہارا انجام کیا ہوگا؟)، بیشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا |
Muhammad Taqi Usmani کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو، اور تم نے اس کا انکار کردیا، اور بنو اسرائیل میں سے ایک گواہ نے اس جیسی بات کے حق میں گواہی بھی دے دی، اور اس پر ایمان بھی لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں مبتلا رہے (تو یہ کتنے ظلم کی بات ہے ؟) یقین جانو کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا جو ظالم ہوں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہے اور تم نے اس کا انکار کردیا جب کہ بنی اسرائیل کاایک گواہ ایسی ہی بات کی گواہی دے چکا ہے اور وہ ایمان بھی لایا ہے اور پھر بھی تم نے غرور سے کام لیا ہے بیشک اللہ ظالمین کی ہدایت کرنے والا نہیں ہے |