Quran with Hindustani translation - Surah Muhammad ayat 30 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿وَلَوۡ نَشَآءُ لَأَرَيۡنَٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُم بِسِيمَٰهُمۡۚ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِي لَحۡنِ ٱلۡقَوۡلِۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ أَعۡمَٰلَكُمۡ ﴾
[مُحمد: 30]
﴿ولو نشاء لأريناكهم فلعرفتهم بسيماهم ولتعرفنهم في لحن القول والله يعلم أعمالكم﴾ [مُحمد: 30]
Muhammad Junagarhi Aur agar hum chahtay to unn sabb ko tujhay dikha detay pus tu unhen unn kay chehron say hi pehchan leta aur yaqeenan tu unhen unki baat kay dhab say pehchan leyga tumharay sabb kaam Allah ko maloom hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur agar hum chahte, to un sab ko tujhe dikha dete, pas tu unhe un ke chehre se hee pehchaan leta, aur yaqinan tu unhe un ki baath ke dhap se pehchaan lega, tumhaare sab kaam Allah ko maloom hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو دکھا دیں یہ لوگ سو آپ پہچان تو چکے ہیں ان کو ان کے چہرہ سے اور آپ ضرور پہچان لیا کریں گے انہیں ان کے انداز گفتگو سے ۔ اور اللہ جانتا ہے تمہارے اعمال کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو بلاشبہ وہ (منافق) لوگ (اس طرح) دکھا دیں کہ آپ انہیں ان کے چہروں کی علامت سے ہی پہچان لیں، اور (اسی طرح) یقیناً آپ ان کے اندازِ کلام سے بھی انہیں پہچان لیں گے، اور اللہ تمہارے سب اعمال کو (خوب) جانتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور (مسلمانو) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ، اور (اب بھی) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم چاہتے تو انہیں دکھلا دیتے اور آپ چہرہ کے آثار ہی سے پہچان لیتے اور ان کی گفتگو کے انداز سے تو بہرحال پہچان ہی لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال سے خوب باخبر ہے |