Quran with Hindustani translation - Surah Al-hujurat ayat 13 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّا خَلَقۡنَٰكُم مِّن ذَكَرٖ وَأُنثَىٰ وَجَعَلۡنَٰكُمۡ شُعُوبٗا وَقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوٓاْۚ إِنَّ أَكۡرَمَكُمۡ عِندَ ٱللَّهِ أَتۡقَىٰكُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٞ ﴾
[الحُجُرَات: 13]
﴿ياأيها الناس إنا خلقناكم من ذكر وأنثى وجعلناكم شعوبا وقبائل لتعارفوا إن﴾ [الحُجُرَات: 13]
Muhammad Junagarhi Aey logo! Hum ney tum sabb ko aik (hi) mard-o-orat say peda kiya hai aur iss liye kay tum aapas mein aik doosray ko pehchano kunbay aur qabeelay bana diye hain Allah kay nazdeek tum sabb mein say ba-izzat woh hai jo sabb say ziyadah darney wala hai yaqeen mano kay Allah dana aur ba-khabar hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye logo! hum ne tum sab ko (ek hee) mardh wa aurath se payda kiya hai aur is liye ke tum aapas mein ek dosre ko pehchaano, kumbe aur qabile bana diye hai, Allah ke nazdeek tum sab mein se ba izzath wo hai jo sab se zyaada darne waala hai, yaqeen maano ke Allah daana aur ba qabar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے لوگو! ہم نے پیدا کیا ہے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے اور بنا دیاہے تمہیں مختلف قومیں اور مختلف خاندان تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو تم میں سے زیادہ معزز اللہ کی بارگاہ میں وہ ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے بےشک اللہ تعالیٰ علیم (اور) خبیر ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا فرمایا اور ہم نے تمہیں (بڑی بڑی) قوموں اور قبیلوں میں (تقسیم) کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ بیشک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو، بیشک اللہ خوب جاننے والا خوب خبر رکھنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اے لوگو ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے، اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں اس لیے تقسیم کیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کی پہچان کرسکو، درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہو۔ یقین رکھو کہ اللہ سب کچھ جاننے والا، ہر چیز سے باخبر ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi انسانو ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور پھر تم میں شاخیں اور قبیلے قرار دیئے ہیں تاکہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچان سکو بیشک تم میں سے خدا کے نزدیک زیادہ محترم وہی ہے جو زیادہ پرہیزگارہے اور اللہ ہر شے کا جاننے والا اور ہر بات سے باخبر ہے |