Quran with Hindustani translation - Surah AT-Tur ayat 48 - الطُّور - Page - Juz 27
﴿وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ ﴾
[الطُّور: 48]
﴿واصبر لحكم ربك فإنك بأعيننا وسبح بحمد ربك حين تقوم﴾ [الطُّور: 48]
Muhammad Junagarhi Tu apney rab kay hukum kay intezar kein sabar say kaam ley be-shak tu humari aankhon kay samney hai subah ko jab tu uthay apney rab ki paki aur hamd biyan ker |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim to apne rab ke hukm ke intezaar mein sabr se kaam le, beshak tu hamaari aankho ke saamne hai, subah ko jab tu uthe, apne rab ki paaki aur hamdh bayaan kar |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور آپ صبر فرمائیے اپنے رب کے حکم سے ٤٢ ف پس آپ بلاشبہ ہماری نظروں میں ہیں ٤٣ ف اور پاکی بیان کیجئے اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے جبکہ آپ اٹھتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اے حبیبِ مکرّم! اِن کی باتوں سے غم زدہ نہ ہوں) آپ اپنے رب کے حکم کی خاطر صبر جاری رکھئے بیشک آپ (ہر وقت) ہماری آنکھوں کے سامنے (رہتے) ہیں٭ اور آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے جب بھی آپ کھڑے ہوںo٭ اگر ان ظالموں نے نگاہیں پھیر لی ہیں تو کیا ہوا، ہم تو آپ کی طرف سے نگاہیں ہٹاتے ہی نہیں ہیں اور ہم ہر وقت آپ کو ہی تکتے رہتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور تم اپنے پروردگار کے حکم پر جمے رہو، کیونکہ تم ہماری نگاہوں میں ہو، اور جب تم اٹھتے ہو اس وقت اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیا کرو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں آپ ہماری نگاہ کے سامنے ہیں اور ہمیشہ قیام کرتے وقت اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہیں |