Quran with Hindustani translation - Surah An-Najm ayat 28 - النَّجم - Page - Juz 27
﴿وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـٔٗا ﴾
[النَّجم: 28]
﴿وما لهم به من علم إن يتبعون إلا الظن وإن الظن لا﴾ [النَّجم: 28]
Muhammad Junagarhi Halankay unhen iss ka koi ilm nahi woh sirf apney gumaan kay peechay paray huye hain aur be-shak weham(o-guman) haq kay muqablay mein kuch kaam nahi deta |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim halaan ke unhe us ka koyi ilm nahi, wo sirf apne gumaan ke piche pade hoye hai aur beshak wehem (wa gumaan) haq ke muqaable mein kuch kaam nahi deta |
Muhammad Karam Shah Al Azhari حالانکہ انہیں اس کا کچھ علم ہی نہیں ۔ وہ محض ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور ظن حق کے مقابلہ میں کسی کام نہیں آسکتا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور انہیں اِس کا کچھ بھی علم نہیں ہے، وہ صرف گمان کے پیچھے چلتے ہیں، اور بیشک گمان یقین کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتا |
Muhammad Taqi Usmani حالانکہ انہیں اس بات کا ذرا بھی علم نہیں ہے، وہ محض وہم و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ وہم و گمان حق کے معاملے میں بالکل کار آمد نہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے |