Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 1 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَجَعَلَ ٱلظُّلُمَٰتِ وَٱلنُّورَۖ ثُمَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُونَ ﴾
[الأنعَام: 1]
﴿الحمد لله الذي خلق السموات والأرض وجعل الظلمات والنور ثم الذين كفروا﴾ [الأنعَام: 1]
Muhammad Junagarhi Tamam tareefen Allah hi kay laeeq hain jiss ney aasamanon aur zamin ko peda kiya aur tareekiyon aur noor ko banaya phir bhi kafir log (ghair Allah ko) apney rab kay barabar qarar detay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tamaam tarife Allah hee ke liye laayeq hai jis ne asmaano ko aur zameen ko paida kiya aur taarikiyo aur noor ko banaaya, phir bhi kaafir log (ghairullah ko) apne rab ke baraabar qaraar dete hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور بنایا اندھیروں کو اور نور کو پھر بھی جنھوں نے کفر کیا وہ اپنے رب کے ساتھ (اوروں کو ) برابر ٹھیرا رہے ہیں ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا، پھر بھی کافر لوگ (معبودانِ باطلہ کو) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور اندھیریاں اور روشنی بنائیَ پھر بھی جن لوگوں کفر اپنا لیا ہے وہ دوسروں کو (خدائی میں) اپنے پروردگار کے برابر قرار دے رہے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور تاریکیوں اور نور کو مقرر کیا ہے اس کے بعد بھی کفر اختیار کرنے والے دوسروں کو اس کے برابر قرار دیتے ہیں |