Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qalam ayat 44 - القَلَم - Page - Juz 29
﴿فَذَرۡنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[القَلَم: 44]
﴿فذرني ومن يكذب بهذا الحديث سنستدرجهم من حيث لا يعلمون﴾ [القَلَم: 44]
Muhammad Junagarhi Pus mujhay aur iss kalaam ko jhutlanay walay ko chor dey hum unhen iss tarah aahista aahista bhi na hoga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas mujhe aur us kalaam ko jhutlaane waale ko chohd de, hum unhe is tarah aahista aahista khinchenge ke unhe maaloom bhi na hoga |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس ( اے حبیب! ) آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور اسے جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے ہم انہیں بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے اس طرح کہ انہیں علم تک نہ ہوگا |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس (اے حبیبِ مکرم!) آپ مجھے اور اس شخص کو جو اس کلام کو جھٹلاتا ہے (اِنتقام کے لئے) چھوڑ دیں، اب ہم انہیں آہستہ آہستہ (تباہی کی طرف) اس طرح لے جائیں گے کہ انہیں معلوم تک نہ ہوگا |
Muhammad Taqi Usmani لہذا (اے پیغمبر) جو لوگ اس کلام کو جھٹلا رہے ہیں انہیں مجھ پر چھوڑ دو ۔ ہم انہیں اس طرح دھیرے دھیرے (تباہی کی طرف) لے جائیں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا |