Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qalam ayat 43 - القَلَم - Page - Juz 29
﴿خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۖ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَٰلِمُونَ ﴾
[القَلَم: 43]
﴿خاشعة أبصارهم ترهقهم ذلة وقد كانوا يدعون إلى السجود وهم سالمون﴾ [القَلَم: 43]
Muhammad Junagarhi Nigahen neechi hongi aur unn per zillat-o-khhuaari cha rahi hogi halankay yeh sajday kay liye (uss waqt bhi) bulaye jaatay thay jabkay sahih saalim thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim nigaahe nichi hongi aur un par zillath wa qaari cha rahi hogi, halaan ke ye sajde ke liye (us waqt bhi) bulaaye jaate thein jab ke sahih saalim thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari ندامت سے جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ انہیں (دنیا میں) بلایا جاتا تھا سجدہ کی طرف جبکہ وہ صحیح سلامت تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri ان کی آنکھیں (ہیبت اور ندامت کے باعث) جھکی ہوئی ہوں گی (اور) ان پر ذِلت چھا رہی ہوگی، حالانکہ وہ (دنیا میں بھی) سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے جبکہ وہ تندرست تھے (مگر پھر بھی سجدہ کے اِنکاری تھے) |
Muhammad Taqi Usmani ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی۔ اس وقت بھی انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ صحیح سالم تھے (اس وقت قدرت کے باوجود یہ انکار کرتے تھے) |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے |