Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 101 - يُونس - Page - Juz 11
﴿قُلِ ٱنظُرُواْ مَاذَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَا تُغۡنِي ٱلۡأٓيَٰتُ وَٱلنُّذُرُ عَن قَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[يُونس: 101]
﴿قل انظروا ماذا في السموات والأرض وما تغني الآيات والنذر عن قوم﴾ [يُونس: 101]
Abul Ala Maududi Insey kaho “zameen aur aasmano mein jo kuch hai usey ankhein khol kar dekho” aur jo log iman lana hi nahin chahte unke liye nishaniyan aur tambeehein (warnings) aakhir kya mufeed ho sakti hain |
Ahmed Ali کہہ دو دیکھوکہ آسمانوں اور زمین میں کیا کچھ ہے اور بے ایمان قوم کو معجزے اور ڈرانے والے کچھ فائدہ نہیں دیتے |
Fateh Muhammad Jalandhry (ان کفار سے) کہو دیکھو تو زمین اور آسمانوں میں کیا کچھ ہے۔ مگر جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ان کی نشانیاں اور ڈرواے کچھ کام نہیں آتے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ دیکھو تو کیا کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور کچھ کام نہیں آتیں نشانیاں اور ڈرانے والے ان لوگوں کو جو نہیں مانتے [۱۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) کہیئے۔ (اے لوگو) غور سے دیکھو آسمانوں اور زمین میں کیا کیا (عجائبات قدرت) موجود ہیں (اور کس بات کی گواہی دے رہے ہیں؟) مگر جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کو نہ نشانیاں کوئی فائدہ دیتی ہیں اور نہ ڈرانے والوں کی تنبیہیں۔ |