Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 102 - يُونس - Page - Juz 11
﴿فَهَلۡ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثۡلَ أَيَّامِ ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلِهِمۡۚ قُلۡ فَٱنتَظِرُوٓاْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُنتَظِرِينَ ﴾
[يُونس: 102]
﴿فهل ينتظرون إلا مثل أيام الذين خلوا من قبلهم قل فانتظروا إني﴾ [يُونس: 102]
Abul Ala Maududi Ab yeh log iske siwa aur kis cheez ke muntazir hain ke wahi burey din dekhein jo inse pehle guzre huey log dekh chuke hain? Insey kaho “accha, intezar karo, main bhi tumhare saath intezar karta hoon” |
Ahmed Ali پھر کیا وہ انہیں لوگوں کے دنوں کا سا انتظار کرتے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں کہہ دو اچھا انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح کے (دنوں کے) یہ منتظر ہیں۔ کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں |
Mahmood Ul Hassan سو اب کچھ نہیں جس کا انتظار کریں مگر انہی کے سے دن جو گذر چکے ہیں ان سے پہلے تو کہہ اب راہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں [۱۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi کیا یہ لوگ ان جیسے (عذاب کے) دنوں کا انتظار کر رہے ہیں جو ان لوگوں پر آئے جو ان سے پہلے تھے (کہ ایسے ہی ان پر بھی آئیں؟) ان سے کہہ دیجیئے کہ پھر تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔ |