×

اُس وقت ہر شخص اپنے کیے کا مزا چکھ لے گا، سب 10:30 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yunus ⮕ (10:30) ayat 30 in Urdu

10:30 Surah Yunus ayat 30 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 30 - يُونس - Page - Juz 11

﴿هُنَالِكَ تَبۡلُواْ كُلُّ نَفۡسٖ مَّآ أَسۡلَفَتۡۚ وَرُدُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ مَوۡلَىٰهُمُ ٱلۡحَقِّۖ وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ ﴾
[يُونس: 30]

اُس وقت ہر شخص اپنے کیے کا مزا چکھ لے گا، سب اپنے مالک حقیقی کی طرف پھیر دیے جائیں گے اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے گم ہو جائیں گے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: هنالك تبلو كل نفس ما أسلفت وردوا إلى الله مولاهم الحق وضل, باللغة الأوردية

﴿هنالك تبلو كل نفس ما أسلفت وردوا إلى الله مولاهم الحق وضل﴾ [يُونس: 30]

Abul Ala Maududi
Us waqt har shaks apne kiya ka maza chakh lega, sab apne haqiqi malik ki taraf pher diye jayenge aur woh sarey jhoot jo unhon ne ghadh rakkhey thay ghum ho jayenge
Ahmed Ali
اس جگہ ہر شخص اپنے پہلے کئے ہوئے کاموں کو جانچ لے گا اور یہ لوگ اللہ کی طرف لوٹائے جائینگے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور جو جھوٹ وہ باندھا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا
Fateh Muhammad Jalandhry
وہاں ہر شخص (اپنے اعمال کی) جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے آزمائش کرلے گا اور وہ اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا
Mahmood Ul Hassan
وہاں جانچ لے گا ہر کوئی جو اس نے پہلے کیا تھا اور رجوع کریں گے اللہ کی طرف جو سچا مالک ہے ان کا اور جاتا رہے گا انکے پاس سے جو جھوٹ باندھا کرتےتھے [۴۸]
Muhammad Hussain Najafi
اس موقع پر ہر شخص اسے جانچ لے گا جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہے (کہ اس کا نتیجہ کیا ہے؟) اور سب اللہ کی بارگاہ میں لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور جو (شریک) انہوں نے گھڑ رکھے تھے وہ سب غائب ہو جائیں گے (اور ان کے کچھ کام نہ آئیں گے)
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek