×

اِن سے پُوچھو، کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا 10:31 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yunus ⮕ (10:31) ayat 31 in Urdu

10:31 Surah Yunus ayat 31 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 31 - يُونس - Page - Juz 11

﴿قُلۡ مَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ أَمَّن يَمۡلِكُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَمَن يُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتَ مِنَ ٱلۡحَيِّ وَمَن يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَۚ فَسَيَقُولُونَ ٱللَّهُۚ فَقُلۡ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴾
[يُونس: 31]

اِن سے پُوچھو، کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟ یہ سماعت اور بینائی کی قوتیں کس کے اختیار میں ہیں؟ کون بے جان میں سے جاندار کو اور جاندار میں سے بے جان کو نکالتا ہے؟ کون اِس نظم عالم کی تدبیر کر رہا ہے؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کہو، پھر تم (حقیقت کے خلاف چلنے سے) پرہیز نہیں کرتے؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل من يرزقكم من السماء والأرض أمن يملك السمع والأبصار ومن يخرج, باللغة الأوردية

﴿قل من يرزقكم من السماء والأرض أمن يملك السمع والأبصار ومن يخرج﴾ [يُونس: 31]

Abul Ala Maududi
Inse poocho, kaun tumko aasman aur zameen se rizq deta hai? Yeh samaat (hearing) aur beenayi (vision) ki quwwatein kiske ikhtiyar mein hai? Kaun be-jaan mein se jaandaar ko aur jaandaar mein se be-jaan ko nikalta hai? Kaun is nazm e alam ki tadbeer kar raha hai(governs all affairs of the universe)? Woh zaroor kahenge ke Allah, Kaho phir tum (haqeeqat ke khilaf chalne se) parheiz nahin karte
Ahmed Ali
کہو تمہیں آسمان اور زمین سے کون روزی دیتا ہے یا کانوں اور آنکھوں کا کون مالک ہے اور زندہ کو مردہ سے کون نکلتا ہے اور مردہ کو زندہ سے کون نکلتا ہے اور سب کاموں کا کون انتظام کرتا ہے سو کہیں گے کہ اللہ تو کہہ دو کہ پھر (اللہ) سے کیوں نہیں ڈرتے
Fateh Muhammad Jalandhry
(ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے یا (تمہارے) کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے اور بےجان سے جاندار کون پیدا کرتا ہے اور دنیا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے۔ جھٹ کہہ دیں گے کہ خدا۔ تو کہو کہ پھر تم (خدا سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
Mahmood Ul Hassan
تو پوچھ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے [۴۹] یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا [۵۰] اور کون نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے [۵۱] اور کون تدبیر کرتا ہے کاموں کی [۵۲] سو بو ل اٹھیں گے کہ اللہ تو تو کہہ پھر ڈرتے نہیں ہو
Muhammad Hussain Najafi
(اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہو (پوچھو) وہ کون ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے روزی دیتا ہے؟ وہ کون ہے جو سمع و بصر (سننے اور دیکھنے کی طاقت) کا مالک ہے؟ وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے؟ اور وہ کون ہے جو کائنات کا انتظام کر رہا ہے؟ اس سوال پر وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ پس تم کہو (کہ اگر حقیقت حال یہی ہے) تو تم کیوں نہیں ڈرتے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek