Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 54 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَلَوۡ أَنَّ لِكُلِّ نَفۡسٖ ظَلَمَتۡ مَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لَٱفۡتَدَتۡ بِهِۦۗ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَۖ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡقِسۡطِ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[يُونس: 54]
﴿ولو أن لكل نفس ظلمت ما في الأرض لافتدت به وأسروا الندامة﴾ [يُونس: 54]
Abul Ala Maududi Agar har us shaks ke paas jisne zulm kiya hai, rooh e zameen ki daulat bhi ho to us azaab se bachne ke liye woh usey fidiya (expiation) mein dene par aamada ho jayega. Jab yeh log is azaab ko dekh lenge to dil hi dil mein pachtayenge magar unke darmiyan poorey insaf se faisla kiya jayega, koi zulm unpar na hoga |
Ahmed Ali اور اگر ہر ایک نافرمان کے پاس روئے زمین کی تمام چیزیں ہوں البتہ اپنے بدلے میں دے ڈالے اور جب وہ عذاب دیکھیں گے تو دل میں نادم ہوں گے اور ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ ہوگا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر ہر ایک نافرمان شخص کے پاس روئے زمین کی تمام چیزیں ہوں تو (عذاب سے بچنے کے) بدلے میں (سب) دے ڈالے اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو (پچھتائیں گے اور) ندامت کو چھپائیں گے۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور (کسی طرح کا) ان پر ظلم نہیں ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اور اگر ہو ہر شخص گنہگار کے پاس جتنا کچھ ہے زمین میں البتہ دے ڈالے اپنے بدلے میں [۷۹] اور چھپے چھپے پچھتائیں گے جب دیکھیں گےعذاب اور ان میں فیصلہ ہو گا انصاف سے اور ان پر ظلم نہ ہو گا [۸۰] |
Muhammad Hussain Najafi جو کچھ روئے زمین پر موجود ہے اگر وہ ہر ظالم شخص کے قبضہ میں آجائے تو (وہ عذاب اس قدر سخت ہے) کہ وہ یہ سب کچھ بطور فدیہ دے دے۔ جب یہ لوگ عذابِ الٰہی کو دیکھیں گے تو ندامت و پشیمانی کو دل میں چھپائیں گے (اور اندر ہی اندر پچھتائیں گے) لیکن پورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |