Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 81 - يُونس - Page - Juz 11
﴿فَلَمَّآ أَلۡقَوۡاْ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئۡتُم بِهِ ٱلسِّحۡرُۖ إِنَّ ٱللَّهَ سَيُبۡطِلُهُۥٓ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُصۡلِحُ عَمَلَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ ﴾
[يُونس: 81]
﴿فلما ألقوا قال موسى ما جئتم به السحر إن الله سيبطله إن﴾ [يُونس: 81]
Abul Ala Maududi Phir jab unhon ne apne anchar phenk [cast (their staffs)] diye to Moosa ne kaha, “ yeh jo kuch tumne phenka hai yeh jaadu hai, Allah abhi isey baatil kiye deta hai, mufsidon(mischief-makers) ke kaam ko Allah sudharne nahin deta |
Ahmed Ali پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ نے کہا جو تم لائے ہو وہ جادو ہے الله اسے ابھی درہم برہم کر دے گا بے شک الله شریروں کے کام نہیں سنوارتا |
Fateh Muhammad Jalandhry جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ خدا شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan پھر جب انہوں نے ڈالا موسٰی بولا کہ جو تم لائے ہو سو جادو ہے [۱۱۲] اب اللہ اسکو بگاڑتا ہے بیشک اللہ نہیں سنوارتا شریروں کے کام [۱۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi جب وہ (رسیاں وغیرہ) پھینک چکے۔ تو موسیٰ نے کہا جو کچھ تم لائے ہو یہ جادو ہے (نہ وہ جو میں لایا ہوں) یقینا اللہ اسے بھی ملیامیٹ کر دے گا کیونکہ قانونِ قدرت ہے کہ اللہ مفسدین کے کام کو بننے نہیں دیتا۔ |