×

(پھر دیکھو کہ) موسیٰؑ کو اس کی قوم میں سے چند نوجوانوں 10:83 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Yunus ⮕ (10:83) ayat 83 in Urdu

10:83 Surah Yunus ayat 83 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 83 - يُونس - Page - Juz 11

﴿فَمَآ ءَامَنَ لِمُوسَىٰٓ إِلَّا ذُرِّيَّةٞ مِّن قَوۡمِهِۦ عَلَىٰ خَوۡفٖ مِّن فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِمۡ أَن يَفۡتِنَهُمۡۚ وَإِنَّ فِرۡعَوۡنَ لَعَالٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ ﴾
[يُونس: 83]

(پھر دیکھو کہ) موسیٰؑ کو اس کی قوم میں سے چند نوجوانوں کے سوا کسی نے نہ مانا، فرعون کے ڈر سے اور خود اپنی قوم کے سر بر آوردہ لوگوں کے ڈر سے (جنہیں خوف تھا کہ) فرعون ان کو عذاب میں مبتلا کرے گا اور واقعہ یہ ہے کہ فرعون زمین میں غلبہ رکھتا تھا اور وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر رکتے نہیں ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فما آمن لموسى إلا ذرية من قومه على خوف من فرعون وملئهم, باللغة الأوردية

﴿فما آمن لموسى إلا ذرية من قومه على خوف من فرعون وملئهم﴾ [يُونس: 83]

Abul Ala Maududi
(Phir dekho ke) Moosa ko uski qaum mein se chandh nawjawano ke siwa kisi ne na maana, Firoun ke darr se aur khud apni qaum ke sarbar-awardah (own chiefs )logon ke darr se (jinhein khauf tha ke) Firoun unko azaab mein mubtala karega. Aur waqiya yeh hai ke Firoun zameen mein galba rakhta tha aur woh un logon mein se tha jo kisi hadd par rukte nahin hain
Ahmed Ali
پھر کوئی بھی موسیٰ پر ایمان نہ لایا مگر اس کی قوم کے چند لڑکے اور وہ بھی فرعون اور ان کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ انہیں مصیبت میں نہ ڈال دے اور بے شک فرعون زمین میں سرکشی کرنے والا تھا اوربے شک وہ حد سے گزرنے والوں میں سے تھا
Fateh Muhammad Jalandhry
تو موسیٰ پر کوئی ایمان نہ لایا۔ مگر اس کی قوم میں سے چند لڑکے (اور وہ بھی) فرعون اور اس کے اہل دربار سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ ان کو آفت میں نہ پھنسا دے۔ اور فرعون ملک میں متکبر ومتغلب اور (کبر وکفر) میں حد سے بڑھا ہوا تھا
Mahmood Ul Hassan
پھر کوئی ایمان نہ لایا موسٰی پر مگر کچھ لڑکے اس کی قوم کے [۱۱۴] ڈرتے ہوئے فرعون سے اور انکے سرداروں سے کہ کہیں انکو بچلا نہ دے [۱۱۵] اور فرعون چڑھ رہا ہے ملک میں اور اس نے ہاتھ چھوڑ رکھا ہے [۱۱۶]
Muhammad Hussain Najafi
پس موسیٰ پر ان کی قوم کے چند نوجوانوں کے ایک گروہ کے سوا اور کوئی ایمان نہیں لایا اور وہ (ایمان لانے والے) بھی فرعون اور اپنی قوم کے سرداروں سے ڈرتے ہوئے ایمان لائے۔ کہ کہیں وہ انہیں آزمائش (اور مصیبت) میں نہ ڈال دے اور بے شک فرعون بڑا سرکش (بادشاہ) تھا اور حد سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek