×

ہم اس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی کتاب دے چکے ہیں اور 11:110 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:110) ayat 110 in Urdu

11:110 Surah Hud ayat 110 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 110 - هُود - Page - Juz 12

﴿وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ فَٱخۡتُلِفَ فِيهِۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ ﴾
[هُود: 110]

ہم اس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی کتاب دے چکے ہیں اور اس کے بارے میں بھی اختلاف کیا گیا تھا (جس طرح آج اِس کتاب کے بارے میں کیا جا رہا ہے جو تمہیں دی گئی ہے) اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کر دی گئی ہوتی تو اِن اختلاف کرنے والوں کے درمیان کبھی کا فیصلہ چکا دیا گیا ہوتا یہ واقعہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک اور خلجان میں پڑے ہوئے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولقد آتينا موسى الكتاب فاختلف فيه ولولا كلمة سبقت من ربك لقضي, باللغة الأوردية

﴿ولقد آتينا موسى الكتاب فاختلف فيه ولولا كلمة سبقت من ربك لقضي﴾ [هُود: 110]

Abul Ala Maududi
Hum issey pehle Moosa ko bhi kitaab de chuke hain aur uske barey mein bhi ikhtilaf kiya gaya tha (jis tarah aaj is kitab ke barey mein kiya jaa raha hai jo tumhein di gayi hai). Agar tere Rubb ki taraf se ek baat pehle hi tai na kardi gayi hoti to in ikhtilaf karne walon ke darmiyan kabhi ka faisla chuka diya gaya hota. Yeh waqiya hai ke yeh log iski taraf se shakk aur khaljaan (disquieting doubt) mein padey huey hain
Ahmed Ali
اور البتہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی پھراس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات مقرر نہ ہو چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ ہو جاتا اور بے شک اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں کہ مطمئن نہیں ہو نے دیتا
Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور وہ تو اس سے قوی شبہے میں (پڑے ہوئے) ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور البتہ ہم نے دی تھی موسٰی کو کتاب پھر اس میں پھوٹ پڑ گئ اور اگر نہ ہوتا ایک لفظ کہ پہلے فرما چکا تھا تیرا رب تو فیصلہ ہو جاتا ان میں اور ان کو اس میں شبہ ہے کہ مطمئن نہیں ہونے دیتا [۱۵۰]
Muhammad Hussain Najafi
اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طئے نہ کر دی گئی ہوتی (کہ سزا دینے میں جلدی نہیں کرنی) تو کبھی کا ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا اور وہ اس (عذاب) کے بارے میں تردد انگیز شک میں مبتلا ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek