Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 111 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَإِنَّ كُلّٗا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمۡ رَبُّكَ أَعۡمَٰلَهُمۡۚ إِنَّهُۥ بِمَا يَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴾
[هُود: 111]
﴿وإن كلا لما ليوفينهم ربك أعمالهم إنه بما يعملون خبير﴾ [هُود: 111]
Abul Ala Maududi Aur yeh bhi waqia hai ke tera Rabb inhein inke aamal ka poora poora badla de kar rahega. Yaqeenan woh inki sab harkaton se bakhabar hai |
Ahmed Ali اورجتنے لوگ ہیں جب وقت آیا تیرا رب انہیں ان کے اعمال پورے دے گا بےشک وہ خبردار ہے اس چیز سے جو کر رہے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت کے دن) ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔ بےشک جو عمل یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جتنے لوگ ہیں جب وقت آیا پورا (بھگتا دے گا) دے گا رب تیرا ان کو ان کے اعمال اس کو سب خبر ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں [۱۵۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور یقیناً آپ کا پروردگار ان سب کو ان کے اعمال کا (بدلہ) پورا پورا دے گا بے شک جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ |