Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 73 - هُود - Page - Juz 12
﴿قَالُوٓاْ أَتَعۡجَبِينَ مِنۡ أَمۡرِ ٱللَّهِۖ رَحۡمَتُ ٱللَّهِ وَبَرَكَٰتُهُۥ عَلَيۡكُمۡ أَهۡلَ ٱلۡبَيۡتِۚ إِنَّهُۥ حَمِيدٞ مَّجِيدٞ ﴾
[هُود: 73]
﴿قالوا أتعجبين من أمر الله رحمة الله وبركاته عليكم أهل البيت إنه﴾ [هُود: 73]
Abul Ala Maududi Farishton ne kaha “Allah ke hukum par taajub karti ho? Ibrahim ke ghar walon, tum logon par to Allah ki rehmat aur uski barkatein hain, aur yaqeenan Allah nihayat qaabil-e-tareef aur badi shaan wala hai” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا کیاتو الله کے حکم سے تعجب کرتی ہے تم پر اے گھر والو الله کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں بے شک وہ تعریف کیا ہوا بزرگ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry انہوں نے کہا کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب کرتی ہو؟ اے اہل بیت تم پر خدا کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں۔ وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے |
Mahmood Ul Hassan وہ بولے کیا تو تعجب کرتی ہے اللہ کے حکم سے اللہ کی رحمت ہے اور برکتیں تم پر اے گھر والو تحقیق اللہ ہے تعریف کیا گیا بڑائیوں والا [۱۰۲] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں (فرشتوں) نے کہا کیا تم اللہ کے کام پر تعجب کرتی ہو؟ اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں تم پر اے (ابراہیم(ع) کے) گھر والو بے شک وہ بڑا ستائش کیا ہوا ہے، بڑی شان والا ہے۔ |